Army Chief General Syed Asim Munir says that we as a nation will together eradicate the scourge of terrorism - Taazi Khabrain
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہم بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز کا دورہ کیا اور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے سپہ سالار نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار کو سراہا اور پولیس کے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن فورسز کے طور پر لڑی ہے کے پی پولیس سب سے زیادہ بہادروں میں شامل ہے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ انشا اللہ ہم پائیدار امن کو حاصل کریں گے اور بحیثیت قوم مل کر دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
Search related:
- Army Chief General Syed Asim Munir interview
- ISPR News Today
- Latest News Today
- Latest News Today in Pakistan