Bollywood Diary:
بالی وڈ ڈائری: ’پٹھان بمقابلہ ٹائیگر
رپورٹ انڈیا
شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ اب تک 970 کروڑ کا کاروبار کر چکی ہے اور ہر طرف اس فلم کے چرچے ہیں۔
اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ساتھ فلم میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کے دو دلچسپ مناظر پر بھی بات ہو رہی ہے اور فلم میں سلمان کی اینٹری پر جس طرح شائقین کا ردِ عمل دیکھا گیا اسے دیکھ کر ایک بار پھر کہا جانے لگا ہے کہ ان دو بڑے سپر سٹارز کو ایک ساتھ بڑے پردے پر لانا دھماکہ خیز ہو گا۔
اسی خیال کے پیشِ نظر اور فلم پٹھان کی کامیابی کے بعد اب اس فلم کے پروڈیوسر ادتیہ چوپڑہ دونوں خانز کو ایک ساتھ پردے پر لانے کے لیے سکرپٹ تیار کر رہے ہیں۔
ویب سائٹ پِنک ولا کے مطابق یش راج فلمز میں پٹھان بمقابلہ ٹائیگر فلم کی سکرپٹ پر کام شروع ہو گیا ہے جو دو ہیروز کی ایکشن فلم ہو گی۔
اشتہار
ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ فلم ’بیٹ مین بمقابلہ سپر مین‘ جیسی ہو گی، جس میں انڈسٹری کے دو بڑے سپر سٹار آپس میں ٹکرائیں گے اور وہ بھی 30 سال بعد۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے فلم ’کرن ارجن‘ میں سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ نظر آئے تھے
Search related tags:
- bbc news
- google news
- news today
- news articles today
- breaking news
- china news
- dawn news
- daily news
- news entertainment
- entertainment news
- news for today
- news from india
- global news
- news headlines
- news headlines today
- news india