Taazi Khabrain | پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں 40 روپے تک کی کمی واقع
جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 303.18 روپے ہو گئی ہے۔ اس دوران مٹی کے تیل کی قیمت 22.43 روپے فی لیٹر کمی سے 214.85 روپے ہوگئی۔
یکم اکتوبر کو پاکستان میں دو ماہ کے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی آئی اور 323.38 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت 8 روپے کمی کے ساتھ 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
دریں اثنا، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 11 روپے فی لیٹر کم ہوکر 318.18 روپے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 7.53 روپے فی لیٹر کم ہوکر 237.28 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو عوام کو ریلیف دینے کے بلند بانگ دعوے کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا تھا۔
پیٹرول کی قیمت میں 26.2 روپے فی لیٹر کا زبردست اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 331.38 روپے فی لیٹر ہو گی۔ مزید یہ کہ ڈیزل پر 17.34 روپے کا اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 329.18 روپے فی لیٹر ہو گی۔
نگراں حکومت نے ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 56 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا۔